پتور،4/جولائی (ایس او نیوز) نیٹانیگے مدنور کے رہنےوالے ایک نوجوان کی طرف سے پولیس کے پاس درج کروائی گئی شکایت کے مطابق 'ہنی ٹریپ' میں پھانس کر اس سے 30 لاکھ روپے وصول کیے گئے ہیں۔
7 افراد کے خلاف درج کی گئی اس شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ شکایت کنندہ 25 سالہ نوجوان پیشہ سے سیلس مین ہے۔ حالانکہ ہٹی ٹریپنگ کا یہ معاملہ 12 اپریل کو پیش آیا تھا مگر متاثرہ نوجوان نے اب جا کر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔ جس میں اس نے الزام لگایا ہے کہ حنیف عرف کے وائی ایم حنیف، محمد کنہی، شفیع، اظہر، سعید، مونو، نذیر اور تنیشا نے مل کر اس کو ہنی ٹریپ میں پھنسایا اور بلیک میل کے ذریعے اس سے 30 لاکھ روپے وصول کر لیے۔
ڈی وائی ایس پی گانا پی کمار نے تحقیقات کے دوران رتنیشا کو گرفتار کرلیا جبکہ بقیہ ملزمین فرار بتائے جارہے ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔